ایشین میڈیا ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب کو محصور کشمیر یوں کے ساتھ یکجہتی میں بدل دیا گیا

 
0
435

لاہور جنوری 22 (ٹی این ایس): ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی پینتیس سالہ روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے ایشین میڈیا ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں میڈیااور تھیٹر اور بزنس کمیونٹی سے وابستہ شخصیات کو انکی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔تقریب کی صدارت کشمیری مجاھد رہنما الطاف احمد بٹ نے کی جبکہ سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری محمد سیلم بریار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جبکہ ایشین میڈیا ایوارڈز کی تقریب کو آزادی کشمیر سے منسوب کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کے بعد تحریک آزادی کشمیر سے متعلق “ڈاکومنٹری” “کشمیر کل اور آج”اور ایک خاکہ “ظلم رہے اور امن بھی ہو؟ ” پیش کیا گیا۔ کشمیری رہنما الطاف احمد بٹ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ میں اور میرے ساتھی پیر سید سہیل بخاری کے عشق اور آپ سامعین کی محبت میں اسلام آباد سے اس تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آیے ہیں۔میں پیر سید سہیل بخاری کا بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس خوشی کے پروگرام کو آزادیِ کشمیر اور کشمیرمیں ہونے والے مظالم کے ساتھ منسوب کیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے۔ بھارت کبھی اپنے ہتھکنڈوں میں کامیاب نہیں ہو گا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر پر ظلم کی اندھیری رات بہت جلد ختم ہونے والی ہے پاکستان کی عوام کے دل مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ جموں میں مسلمانوں کی اکثریت نہیں ہے لیکن دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہو رہا ہے

اب 6 نومبر 1947 کے دن جموں میں پانچ لاکھ معصوم کشمیری مسلمانوں کو شہید کردیا گیا تھا اور یہی وجہ ہیکہ جموں میں آج مسلمانوں کی اکثریت نہی ہی – اُسی سازش کے تحت نریندر مودی کی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ میں مسلمانو ں کی نسل کشی کررہی ہے۔ اور دفعہ ۳۷۰ کو ختم کرکے غیر کشمیری ہندوؤں کو وہاں بسانا چاہتا ہے۔الطاف احمد بٹ نے کہا کہ ظلم رہے اور امن بھی ہو کیا ایسا ممکن ہے؟ نہیں ہرگز نہیں!۔ یہود ہنود ہمیں دھوکہ دے رہا ھے کہ مزاکرات کے زریعے مسلۂ کشمیر حل کریں مگر دوسری جانب مودی حکومت کشمیریوں پر کئے جانے والے ظلم اور تشدد کو روکنے کیلئے ابھی تک دُنیاں کا نہ تو کوئی ادارہ اور نہ ہی کوئی ملک سامنے آیا ہے ۔ الطاف احمد بٹ نے کہا کہ دنیا مسلم ورلڈ کے تناسب کو ختم کرنا چاہتی ہے اور یہی ہتھکنڈا مودی حکومت نے اپنایا،اتنے ظلم و ستم کے باوجود جب کشمیری عوام کا آزادی کا جذبہ مدہم ہونے کی بجائے مزید جوش پکڑنے لگا تو ۵اگست کو بھارتی حکومت نے ایک نئی چال چلی اور آرٹیکل 370اور آرٹیکل 35-Aکو ختم کردیا۔ جس سے کشمیریوں کی شناخت، علیحدہ پرچم اور ریاست کا درجہ ختم ہوگیا۔بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی اپنی ہی زمین پر ان کے لئے دائرہ تنگ کر دیا۔

الطاف احمد بٹ نے مزید کہا کہ دنیا میں کونسی ایسی جموریت ہے جو ۸ سال کے بچوں کو جیل میں ڈالتی ہے لیکن بھارت میں ایسا کشمیری عوام کے ساتھ ہو رہا ہے بھارتی حکومت نے کشمیر کے ہزاروں معصوم بچوں کو جیلوں میں ڈال دیا ہے۔بھارتی فوج ۵ اگست ۲۰۱۹ کے بعد بلا کسی جواز کے رات کی اندھیری میں کشمیریوں کے گھروں معصوم بچوں کو اٹھا کر لے جاتی ہیں۔اور ریاست سے باہر ٹارچر سلوں میں تیسرے درجے کا تشدد کرکے جوانوں کو ناکارہ کیا جاتا۔الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مودی اور اسکے حواریوں امیت شاہ اور اجیت ڈوول کو کشمیر پر کئے جانے والے ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہو گا۔ ان شاء اللہ کشمیری عوام کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائےگی۔اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھے گی۔الطاف احمد بٹ نے اپنے خطاب کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ میں سید سہیل بخاری کی37 سالہ سماجی و ثقافتی خدمات کو خڑاج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہاں پر موجود میڈیا کی تمام شخصیات کو چاہئے کہ صدر پاکستان اور حکومت کو لکھے کہ پیر سید سہیل بخاری 37سال سے پاکستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے کامیاب لوگوں کو ایوارڑز دیکر حوصلہ افزائی کرتے بے ان کو انکے بے لوث خدمات پر آنے والے 23مارچ یا 14اگست کو پیر سید سہیل بخاری کو قومی ایوارڈ سے نواز جائے۔

چودھری سلیم بریار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں موجودہ سیاسی حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے بہتر حکمت عملی کی ضڑورت ہے، پنجاب اور وفاق میں بہتر ورکنگ شپ کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ پنجاب کی کارکردگی کا اثر وفق پر پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) حکومت کی اتحادی جماعت ہے پنجاب اور مرکز میں حکومت کا ساتھ دے رہی ہے چودھری سلیم بریار نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں کیلئے ایشین میڈیا ایوارڈ کا اجراء کیا ہوا ہے اور میں اس پروقار اور شاندار تقریب میں شریک ہوکر فخر محسوس کر رہا ہوں اور اس تنظیم کے روح رواں پیر سید سہیل بخاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ حریت رہنماء انجینئر مشتاق محمود نے ایشین کلچرل ایسوسیشن آف پاکستان کو تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے پر مبارک باد پیش کی اور شکریہ ادا کیا اور کہا دُنیاں کے بڑے ممالک کو اپنا اپنا کردار ادا کرکے محکوم مگر بہادر کشمیری قوم کی حق خودارادیت کیلئے مدد کرنی چاہئے۔مبارک اقبال چودھری صدر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو کام گورنمنٹ کو کرنا چاہئے وہ خدمات پیر سید سہیل بخاری انجام دے رہے ہیں۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض اسلم سیماب نے انجام دیئے۔ ورسٹائل گروپ نے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر ایکٹ پیش کیا جسے بے حد سراہا گیا۔ گلوکارہ گلاب کی میوزیکل پرفارمنس نے بھی ایوارڈ تقریب کو رنگین بنایا۔ گلوکار عباس جٹ نے فوک گائیکی سے سماں باندھ دیا۔ کامیڈین سعید دسہکی اور حسن عباس کی پیروڈی نے تو ہال کو کشتہ زعفران بنا دیا۔پاکستان کے معروف گلوکارواجد علی بغدادی اور مشتاق احمد چینا وسیب سے خصوصی طور پر ایشین میڈیا ایوارڈز کی تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے تشریف لائے۔ پاکستان کے لیونگ لیجنڈ گلوکار انور رفیع نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ ایشین میڈیا ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں کشمیری رہنماء الطاف احمد بٹ، پی ایف یو جے دستور کے صدر شرجیل راؤ، حریت رہنماء انجینئر مشتاق محمود، شفیق بٹ، نعیم حنیف، ارشد انصاری(صدر لاہور پریس کلب)، اقبال چودھری، حبیب اللہ میاں، نوید چودھری، ذوالفقار راحت، زین مدنی، ٹھاکر لاہوری، نوین علی، قیصر افتخار، محمد قربان، ندیم نظر، شہزاد فراموش، رانا عنصر، عابد وزیر خان، میاں ایم اے شاہد، کاشف اسماعیل گجر، اسلم سیماب، واثق نعیم، وجاہت زیدی، عمران راج، نثار صدیقی، شکیل زاہد، فیاض خان (ورسٹائل گروپ)، ذوالفقار زلفی، پروفیسر ناصر بشیر، پروفیسر نعیم اکبر یاسین،راشد محمود، انور رفیع شامل ہیں۔