لاہور(ٹی این ایس) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا یوم فضائیہ پر پیغام

 
0
42

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی اور ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندربھارت کے 5 طیارے تباہ کر کے تاریخ رقم کی۔ محسن نقوی
7ستمبر کو پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کو خاک میں ملا دیا-محسن نقوی
جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے قوم کا سرفخرسے بلند کیا-محسن نقوی
پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔محسن نقوی
7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے۔ محسن نقوی
ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نے والے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔محسن نقوی
وزیراعلیٰمحسن نقوی کا پاکستان ایئرفورس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت
پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کارناموں کو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محسن نقوی
1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے جس دلیری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، آج اسی عزم کی تجدید کا دن ہے۔محسن نقوی