اسلام آباد (ٹی این ایس) آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ :عمران خان کی اعتراضات کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کی استدعا

 
0
160

آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے معاملے پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراضات کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نے جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کو آئینی درخواست میں چیلنج کیا تھا،رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کر چکے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعتراضات کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کی جائے۔