اسلام آباد/ راولپنڈی(ٹی این ایس) “پولیس وردیوں” میں ملبوس وائرلیس سیٹ اٹھائے کار سوار گینگ اسلام آباد ائیرپورٹ سے نکلنے والے تارکینِ وطن کو لوٹنے میں سرگرم۔

 
0
74

قانون نافذ کرنیوالے ادارے “گینگ” کے سامنے بے بس نظر آنے لگے۔

تھانہ نون کی حدود میں پولیس وردی میں ملبوس وائرلیس اٹھائے تین افراد تلاشی کے بہانے بیرون ملک سے واپس آئے شکیل سے پانچ ہزار سعودی ریال ، چار ہزار پاکستانی روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی/ اسلام آباد کی حدود میں اسلام ائیرپورٹ سے نکلنے والے محنت کش تارکین وطن کو پولیس وردیوں میں ملبوس گینگ تلاشی کے نام پر مسلسل سے لوٹ رہا ہے جبکہ جڑواں شہروں کے پولیس حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے۔