راولپنڈی(ٹی این ایس)ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کاریجنل دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد

 
0
48
،کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری وکارروائی کے بعد مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔کھلی کچہری کا انعقاد پولیسنگ کے معیار میں بہتری لانے کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے،شہریوں کوتھانہ کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، آر پی او سید خرم علی
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے ریجنل دفتر میں اوپن ڈورپالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال سے آئے شہریوں نے مقدمات کی تبدیلی تفتیش،ملزمان کی گرفتاری ودیگرمتفرق نوعیت کی شکایات کے متعلق درخواستیں پیش کیں جس پر آر پی او راولپنڈی ریجن نے درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کارروائی کے بعد مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ آر پی او نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری کا انعقاد پولیسنگ کے معیار میں بہتری لانے کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے،شہریوں کوتھانہ کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔