راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ صدرواہ محسن شاہ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ 03 موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عاصم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ 03 موٹرسائیکل برآمد ہوئے، ملزم کے ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔