بھارت (ٹی این ایس) میزبانی میں دنیا کے مضبوط معاشی ملکوں کی تنظیم جی20 کا دو روزہ اجلاس

 
0
158

ہفتے سے نئی دہلی میں شروع ہو گیا ہے۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن، برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے علاوہ مصر، متحدہ عرب امارات، جاپان، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کے سربراہان، یورپی یونین کے اعلیٰ ذمہ داران اور متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے صدور دہلی میں موجود ہیں۔ اجلاس کے پہلے روز عالمی رہنماؤں کا فوٹو سیشن ہوا جس کے بعد اجلاس کے پہلے سیشن کا باقاعدہ آغاز ‘ون ارتھ’ کے موضوع سے ہوا۔ عالمی رہنماؤں نے صاف توانائی اور کاربن گیسوں کے صفر اخراج کے ہدف کو جلد حاصل کرنے پر گفتگو بھی کی۔ بھارتی صدر دروپدی مرمو کی جانب سے مہمانوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔