آر پی او نے تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک،حوالات، ریکارڈ،زیر تفتیش مقدمات اور بلڈنگ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جبکہ لیاقت باغ خدمت مرکز پر فراہم کی جانے والی سروسز کو چیک کیا،شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے تھانہ ایک بنیادی یونٹ ہے،عوام الناس کو تھانہ کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں،آر پی او سید خرم علی
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے ضلع راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد، ویسٹریج،آر اے بازار، وارثخان اور لیاقت باغ خدمت مرکز کا اچانک دورہ کیا، آر پی او نے تھانہ جات کی بلڈنگ،فرنٹ ڈیسک،حوالات،ریکارڈ اور زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا، آر پی اونے تھانہ جات کی بلڈنگ تھانہ اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ انصاف کی فراہمی کے لیے ایک بنیادی یونٹ ہے تھانہ میں آنے والے ہر شہری کو بلا تفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے، زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے چالان بروقت عدالت بھجوائے جائیں، مزید آر پی او نے تھانہ ویسٹریج کی زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں،آر پی او نے لیاقت باغ خدمت مرکز میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور ان کو کم از کم وقت میں سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،آر پی او نے مزید کہا کہ تھانہ جات اورخدمت مراکز میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے،سروس ڈیلیوری کے معیار کو چیک کرنے کے لیے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔