چترال(ٹی این ایس) چترال ٹوورازم پولیس اور ڈی پی او لوئر چترال کا عوام کے لئے اہم بیان

 
0
51

چترال کے تمام سیاحتی مقامات اور مارکیٹیں روٹین کے مطابق کھلی ہوئ ہیں اور سیاح آ رہے ہیں: انسپکٹر انچارج ٹوورازم پولیس

۔ تمام سیاح بے خوف و فکر ہو کر چترال آئیں۔ یہاں کسی قسم کا کوئ مسئلہ نہیں ہے: انسپکٹر انچارج ٹوورازم پولیس

۔ مقامی پولیس اور ٹورسٹ پولیس سیاحوں کو مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہیں اور ان کی رہنمائ بھی کر رہے ہیں: انسپکٹر انچارج ٹوورازم پولیس

۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے بڑی بہادری سے دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی کو ناکام بنایا: ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان

۔ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ کے بعد تمام اداروں کی مشترکہ کوآرڈینیشن سے چترال میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے پوسٹیں قائم کی گئیں: ڈی پی او لوئر چترال

۔ چترال ایک پرامن علاقہ ہے۔ یہاں تمام سکول، کالجز اور بازار کھلے ہوئے ہیں: ڈی پی او لوئر چترال

۔ چترال کے لوگ غیور ہیں اور یہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کے ساتھ سیسہ پلائ ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں: ڈی پی او لوئر چترال

۔ عوام سے گذارش ہے کہ اگر کوئ مشکوک فرد یا چیز نظر آئے تو فوری طور پر متعلقہ تھانہ کو اطلاع دیں: ڈی پی او لوئر چترال

۔ چترال پولیس بہت بہادر ہے اور دہشتگردوں کی کسی بھی کاروائی کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں اور ان کو ختم کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں: ڈی پی او لوئر چترال