راولپنڈی (ٹی این ایس) لاہور ھائی کورٹ راولپنڈی سے اغوا اور ریپ کے الزامات کے سزا پانے والے مجرم بری

 
0
392

لاہور ھائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے اغوا اور ریپ کے الزامات کے تحت سزائیں پانے والے مجرموں شارق ولد عرف شاہ رخ مشال اور گلزیب والد اورنگزیب کی میڈیکل رپورٹ اور ڈی این اے رپورٹ میں تضاد پر شک کا فائدہ دے کر مجرموں بری کر دیا تفصیلات کے مطابق شارق عرف شارخ ولد ذولفقار علی سکنہ نئی آبادی گرجا روڈ راولپنڈی اور گلزیب ولد اورنگزیب سکنہ محلہ نئی آبادی گرجا روڈ راولپنڈی کے خلاف مستغیث نے محمد بنارس نے مقدمہ نمبر 594 سال 2022 زیر دفعہ 376 آور 365 بی تھانہ صدر بیرونی میں الزام لگایا تھا اس کی بیٹی مسمات( م ف ) کے ساتھ ملزمان نے اغوا کر کے زیادتی کی کوشش کی تھی کل 11 گواہان کی شہادت قلم بند کرنے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج احسن محمود ملک نے عمر قید اور بھاری جرمانہ ادا کرنے کی سزا دی تھی سزا کے خلاف ملزمان کے وکلاء مس طاہرہ بانو مبارک ایڈوکیٹ, مس عظمی مبارک. اصغرعلی مبارک اور عظمت علی مبارک پر مشتمل قانونی ٹیم عدالت کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ اور ڈی این اے رپورٹ میں تضاد پر شک کا فائدہ ملزمان کو ملنا چاہیے مسٹر جسٹس صداقت علی خان نے تین دن تک دلائل سننے کے بعد ملزمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے بری کر دیا.