راولپنڈی(ٹی این ایس) کانسٹیبل عدیل ظفر شہید کی سرکاری اعزاز کے ساتھ رتہ امرال میں تدفین کر دی گئی

 
0
132

ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرسمیت دیگر افسران نے شہید کی لحد پرحاضری دی،پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان اور ایس پی صدمحمد نبیل کھوکھر نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی،سینئر افسران نے شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے ملاقات کی،کانسٹیبل عدیل ظفر گزشتہ رات بحریہ ٹاؤن روات کے علاقہ میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے، واقعہ میں کانسٹیبل عاشر اور عادل بھی زخمی ہوئے جن کا علاج معالجہ جاری ہے، فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو بھی ہلاک ہوئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ شہید کانسٹیبل عدیل ظفر نے خطرناک ڈاکؤوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی، راولپنڈی پولیس کے 116 افسران فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا عظیم نذرانہ پیش کر چکے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء اور غازیوں نے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے دوران فرض کی راہ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔