سعودی عرب ،عمرہ زائرین کیلئے فنگرپرنٹس کی لازمی شرط میں نرمی

 
0
688

اسلام آباد،نو مبر04(ٹی این ایس) : اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے عمرے پرجانے والے خواہشمندزائرین کیلئے فی الوقت فنگرپرنٹس کی لازمی شرط میں نرمی کردی ہے جس کے تحت یکم دسمبر تک زائرین پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق 4 دسمبر سے فنگر پرنٹس کی شرط نافذا لعمل ہوجائے گی۔سفارتخانے نے فنگر پرنٹس کی شرط میں عارضی مہلت دینے کافیصلہ بڑی تعداد میں عمرے پر جانے والے زائرین کی مشکلات کے پیش نظر کیاہے۔بیان میں کہاگیا ہے اس طرح سعودی سفار تخا نہ یہ بھی واضح کردیناچاہتا ہے کہ بائیو میٹرک نظام پاکستانی زائر ین کو سہولت کی فراہمی ہے تاکہ وہ جدہ میں شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرطویل انتظار کے بغیر آسانی سے باہرجاسکیں۔