سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف ایک اور درخواست دائر

 
0
79

سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی ۔
سینیٹر کامران مرتضی نے آئینی درخواست دائر کردی
درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، عمران خان اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے
درخواست میں استدعاکی گئی کہ وفاق اور صوبوں کو حکم دیا جائے کہ لانگ مارچ کے دوران عوام کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں،

وفاق اور صوبے کو حکم دیا جائے کہ لانگ مارچ والوں کا جلسہ اسلام آباد کی آبادی سے باہر ہو،
وفاق اور صوبے یقینی بنائیں کہ تحریک انصاف کا دھرنا یا ریلی غیر معینہ مدت تک نہ ہو،
تحریک انصاف کو احتجاج سے متعلق قوانین اور پیرامیٹرز پر عمل کا حکم دیا جائے،
تحریک انصاف نے 25 مئی کو سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی،

درخواست میں استدعاکی گئی کہ 2014 میں تحریک انصاف نے ریڈ زون میں دھرنا دیکر یرغمال بنایا،
2014 کے دھرنے میں تحریک انصاف نے پی ٹی وی پارلیمنٹ اور پبلک سیکرٹریٹ پر حملہ کیا،

تحریک انصاف ایک بار پھر لانگ مارچ اسلام آباد لا رہی ہے،
عمران خان لانگ مارچ کو جہاد کا نام دیکر نوجوانوں سے حلف لے رہے ہیں،

عمران خان لانگ مارچ کے ذریعے اداروں سے تصادم چاہتے ہیں۔