سربراہ پاک فضائیہ کا پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ، چیف آف ایئرسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انورنے حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

 
0
415

اسلام آباد مارچ 04 (ٹی این ایس): ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیف آف ایئرسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا ہے۔ائیر چیف کا کہنا ہے کہ مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہیں۔ائیر چیف نے بیسز پر موجود ہوا بازوں، ائیر ڈیفینس، انجینئیرنگ اور سیکورٹی پر مامور عملے سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا،چیف آف ایئرسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے مزید کہا کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا دشمن کی جارحانہ کاروائیوں کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے 27 فروری کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ بھارت میں بھی پاک فضائیہ کی اس قابل تعریف صلاحیت اور قابلیت کے چرچے ہوئے۔ پاک فضائیہ کے بہادر سپوت اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی نے جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود میں گھُسنے والے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا جس پر پوری پاکستانی قومی نے ان کے جذبے اور بہادری کی تعریف کی اور ان ک شجاعت کو سراہتے ہوئے انہیں سیلوٹ بھی پیش کیا۔فضائی فوج نے دشمن کے حملے کو ناکام بنا کر انہیں بھاگنے پر مجبور کرکے ثابت کردیا پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے