اسلام آباد(ٹی این ایس) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

 
0
102

5 کارروائیوں کے دوران 134 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار۔

کوٹ عبدالمالک انٹرچینج ملتان کے قریب کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔

دوران تلاشی گاڑی سے72 کلو چرس، 48 کلو افیون، ، 3 کلو آئس اور 1 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

کار سوار پشاور کے رہائشی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور میں رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 4 ملزمان گرفتار۔

ملزمان کے قبضے سے 4 کلو 650 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

نیازی بس سٹاپ لاہور کے قریب خانیوال کے رہائشی ملزم سے 2.4 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد۔

ملتان میں دوران کارروائی مسافر بس میں سوار ملزم سے 1 کلوگرام آئس برآمد۔

چاغی کا رہائشی ملزم منشیات کوئٹہ سے ملتان اسمگل کر رہا تھا۔

ڈی جی خان میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 1 کلوگرام آئس برآمد۔

دوران کارروائی قلعہ عبداللہ اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف۔