سی پی اوسید خالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ،میٹنگ میں ایس ایس پیز، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز،ایس پی ہیڈکوارٹرز،ایس ڈی پی اوز کی شرکت کی،سی پی اوسید خالدہمدانی نے منشیات کے خلاف افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے کہنا تھا کہ ایس ڈی پی اوز منشیات کے مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں، منشیات فروشوں کی سپلائی چین کے خلاف بھی کاروائی کی جائے،تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک پر مزید کاروائیاں کی جائیں، منشیا ت کا ناسور ایک چیلنج ہے اسکے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جارہے ہیں، ٹرانسپورٹ اڈوں کے ذریعے منشیات کی ترسیل پر مینجمنٹ کے خلاف کاروائی کی جائے،منشیات کی ترسیل میں بائیک رائیڈرزکی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے، ہمارا عزم ہے کہ راولپنڈی سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا،تھانوں کی صفائی،شہریوں کی بہتر ماحول اورسروس ڈیلیوری کی فراہمی پر فوکس کریں، ناجائز تجاوزات کے خلاف آپکی کاروائی پہلے سے بہتر ہے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئیکار لائے جائیں،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک بڑے منشیات فروشوں سمیت 430ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے،ملزمان سے ساڑھے 09من سے زائد چرس، 03کلو سے زائد ہیروئن،1100لیٹرسے زائد شراب اورآئس برآمد کی گئ