اسلام آباد(ٹی این ایس)متاثرین سیکٹرسی سولہ کا بڑا اعلان ، اپنے حقوق اور بورڈ ممبران کو نا ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے سامنے پرامن احتجاج کا فیصلہ

 
0
180

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرسی سولہ کے متاثرین کاپرامن احتجاج آج چوتھے روز بھی جاری رہا مگر سی ڈی اے چیئرمین کی طرف متاثرین کے جائز مطالبات پہ عمل درآمد نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹرسی سو لہ کے متاثرین نے آج ہفتہ کوبھی سیکٹر سی سو لہ میں پرامن احتجاج جاری رکھا مگر سی ڈی اے چیئرمین کی طرف سے متاثرین کیلئے کوئی عمل درآمد نہیں ہوا.جس پر سیکٹر سی سولہ کے کمیٹی ممبران راجہ شمروز،راجہ فیضان ،راجہ طاہر، عامرخان نے کمیٹی کے دیگر اراکین کے ساتھ باہمی مشاورت کے ساتھ مل کر کچھ دن بعد سپریم کورٹ آف پاکستان اور الیکشن کمشین افس کے سامنے پرامن احتجاج اور دھرنا دیں گے اور مزید دیگر سیکٹروں کے متاثرین کو بھی ساتھ شامل کریں گے۔