جہانگیر ملک آڈیٹر جنرل تعینات،نوٹیفیکیشن جاری

 
0
350

اسلام آباد  اگست 10(ٹی این ایس): صدر مملکت ممنون حسین نے آڈٹ اور اکاؤنٹ سروسز کے گریڈ بائیس کے ریٹائرڈ افسر جاوید جہانگیر کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، ان کی تعیناتی کی سمری گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجی گئی تھی۔

جاوید جہانگیر آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس میں گریڈ 22 کے ر یٹائرڈ افسر تھے اور آڈٹ کا 35 سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ صوبائی اور وفاقی محکموں میں کئی اہم عہدوں پر فازئز رہے ۔ سی ڈی اے کے ممبر فنا نس رہے ہیں۔