راولپنڈی(ٹی این ایس) وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر منسٹر ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں ڈائیلائسز سینٹر کا افتتاح

 
0
164

وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر منسٹر ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں ڈائیلائسز سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ، ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مری کیپٹن (ریٹائرڈ) قاسم اعجاز, اسسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر ، چیف ایگزیکٹو افیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مری ڈاکٹر اعجاز خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر مری ڈاکٹر اظہر محمود عباسی اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی موجود تھے۔ منسٹر ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ڈائیلائسز سنٹر مری کا افتتاح کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے ، یہاں پر غریبوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پرانہوں نے ڈائیلائسز سنٹر اور ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔