اسلام آباد(ٹی این ایس) بلیوورلڈ سٹی میگا فراڈ،زلفی بخاری میدان میں آ گئے ،اوور سیز پاکستانیوں کو انتباہ جاری کر دیا

 
0
164

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے مشیر برائے انٹرنیشنل میڈیا زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں ہماری سب سے بڑی تشویش غیر قانونی سوسائٹیز کے حوالے سے تھی، بلیو ورلڈ کے نام سے ہا ئو سنگ سوسائٹیز سمندر پارپاکستانیوں کو لوٹ رہی تھیں، تحقیقات سے انکشاف ہواکہ بلیو ورلڈ پاکستانیوں کو دھوکا دینے والی سب سے بڑی فراڈ سوسائٹی تھی، ان کے پاس زمین 300 کنال سے کم تھی جبکہ وہ 4000 کنال سے زیادہ فروخت کر چکے تھے، ترک سفیر نے اس مشکوک کمپنی کے حوالے سے مجھ سے رابطہ کیا ، میں نے ان سے کہا کہ ان سے دور رہیں، میں تمام اوورسیز پاکستانیوں کو خبردار کرتا ہوں، بلیو ورلڈ ایک بہت بڑا فراڈ ہے جس کا مالک نون لیگ کا ٹا ئوٹ ہے، پی ٹی آئی پر تمام الزامات ان کے کہنے پر لگائے جا رہے ہیں ۔