اسلام آباد(ٹی این ایس) پی ٹی آئی کو رگڑا لگا ہے تو بات کرنے کو تیارہوگئی ، ندیم افضل چن

 
0
116

پیپلز پارٹی کے رہنماء ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بات کرنے کی کوئی گارنٹی ملے گی تو پی پی کردار ادا کرے گی۔ پی ٹی آئی پہلے کسی ایشو پر بات کرنے کو تیار نہیں تھی ، پی ٹی آئی کو رگڑا لگا ہے تو وہ بھی اب بات کرنے کو تیار ہے ، ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ ہم تو کئی دن سے کہہ رہے ہیں کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے۔پنجاب میں حلقے ن لیگ کی مرضی سے بنائے گئے ہیں۔حلقہ بندیوں میں ایک جماعت کی سفارشات واضح نظر آرہی ہیں ، ولیٹیکل انجینئرنگ کا آغاز ہو چکا ہے ، ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔شفاف الیکشن نہ کرائیں اور پولیٹیکل انجینئرنگ بھی تو ملک کیلئے بہتر نہیں ، ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ سردی ہو یا گرمی ، کسی کو آنے کی اجازت ملے یا بیانیہ تبدیل کیا جائے ، ہمارا قصور نہیں ،الیکشن کمیشن کو نیوٹرل رہنا چاہیے ان پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے، موجودہ چیف جسٹس سے امیدیں ہیں کہ وہ نظام عدل کو درست کرینگے ، ندیم افضل چن نے کہا کہ اللہ کرے نواز شریف واپس آجائیں ، نظریہ بے شک چھوڑ دیں لیکن واپس آجائیں۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اتحاد کے ساتھ مل کر بہت رگڑا لگا ہے، وہ تو وکٹم رہی ہے، میں تو آج بھی ووٹ کو عزت دو کے بیانئے کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب فری اینڈ فیئر الیکشن ہیں، مریم نواز کا اپنا چچا اس بیانئے سے بھاگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مار کھانے کے وقت ہم آپ کے ساتھ ہوں اور جب حلوہ پک جائے تو آپ اکیلے کھا جائیں، میں سمجھتا ہوں( ن) لیگ اس وقت حکومت میں ہے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ کسی کو الیکشن لڑنے سے کیوں روکا جائی ،چاہے وہ کسی بھی جماعت کا ہو، پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی مسلم لیگ (ن) نے بنائی ہے