یہ ملک کا یہ ملک کا واحدتعلیمی ادارہ ہے جہاں سو فیصد سکالر شپس فراہم کی جاتی ہیں: منتظمینِ ادارہ
اسلام آباد، اپریل 18 (ٹی این ایس): ملک کے نامور نجی تعلیمی ادارے نے بہترین کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی کے طور پر صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کی۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور انھیں آج اس تقریب کا حصہ بننے پر دلی خوش ہوئی ہے۔
ہونہارطلباء و طالبات نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکالر شپس حاصل کرنا ان کا خواب تھا بہترین تعلیمی ادارے میں کامیابی کا سہرا اساتذہ اور والدین کو جاتا ہے۔
نجی تعلیمی ادارے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ ملک کا واحد ادارہ ہے جہاں سو فیصد سکالر شپس فراہم کی جاتی ہیں۔ پروگرام میں بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔