شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا ایک اور سپاہی ملک کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوگیا

 
0
615

 بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے لانس نائیک عرفان علی نے جام شہادت نوش کیا

پشاور، اپریل  18 (ٹی این ایس): شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا ایک اور سپاہی ملک کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق  پاک فوج کی  انجینئرس کی ٹیم نے  دتہ کھیل کے مقام پر ایک بارودی سرنگ نصب ہوئی پا ئی اور اسے ناکارہ بنا نے کی کوشش کی۔ اس دورا ن ایک  فوجی  لانس  نائیک عرفان علی نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کی میت کو اسکے آ بائی  علا قہ کی طرف روانہ کردیا گیا۔