خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، گھر کے صحن سےبھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد

 
0
711

پشاور اپریل 18(ٹی این ایس)خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔پولیس کے مطابق پولیس نے پشاور تھانہ ریگی کی حدود غزالی میں بدھ کے روز کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک مکان کے صحن میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ ،گولہ بارود اورخودکش جیکٹس برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق بارودی موادمیں تین عدداینٹی ٹینک، بھاری مائینز، 1عددراکٹ لانچر، تین راکٹ لانچرگولے، سات عددمارٹرگولے، 9عددآرپی جی سیون فیوز، 100عددڈیٹونیٹرز، 18عددٹائم پنسل، خودکش جیکٹ میں استعمال ہونےوالا مواد، 10عدددستی بم شامل ہیں ۔
پولیس نےدودہشتگردوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے بتایا کہ مطلوبہ ملزمان 17 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں،دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سےہے۔