ملکی مسائل دیکھ کر فیصلے کرو،آل پارٹیز کانفرنس میں جاؤاپنا موقف بیان کرو، گورنر خیبرپختونخواکا پی ٹی آئی کو مشورہ

 
0
126

 گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نےپی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ

ملک کے مسائل کو دیکھ کر فیصلے کرو، آل پارٹیز کانفرنس میں جاؤ اور اپنا مؤقف بیان کرو، آپ کو الزامات کی سیاست ختم کرننا ہوگی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ میں ورکرہوں لیکن کچھ لوگ میری سرگرمیاں ماضی کےگورنرکی طرح دیکھتے ہیں، مجھ سے پہلے کوئی بھی گورنر کسی ادارے میں نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو کہتا ہوں آپ کے گورنر 4 برس میں 400 آدمیوں سے بھی نہیں ملے مگر آج لوگ کہتے ہیں کہ عوامی گورنر آیا ہے،میرےپاس پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے استعفے قبول ہوئے تو ہائیکورٹ چلے گئے کہ ہمیں بحال کرو، آج بھی ان سے اپیل ہے کہ ملک کے مسائل کو دیکھ کر فیصلے کرو، آل پارٹیز کانفرنس جاؤ اور اپنا مؤقف بیان کرو، آپ کو الزامات کی سیاست ختم کرنا ہوگا۔گورنر خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک آنے والا الیکشن کسی اور پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔