مجھے نئی پارٹی کی سربراہی کی آفر ہوئی ، شیخ رشید کا انکشاف

 
0
165

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نےانکشاف کیا انہیں کہا جارہا ہے کہ

نئی پارٹی کی سربراہی کرو، یہ پیٹریاٹ کی طرح نئی پارٹی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ پنجاب میں الیکشن نہیں کرائیں گے، یہ قومی اور صوبائی الیکشن اکٹھے کرائیں گے، ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں لیکن غداری اور بے وفائی نہیں کرسکتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ این اے 62 سے میں قلم دوات کے نشان سے لڑ رہا ہوں، جیل سے لڑوں گا یا رمضان میں الیکشن لڑوں گا، میری جیت سے پاکستان اور غریب عوام کی فتح ہو گی، میرے خلاف کوئی پرچہ نہیں ہے، یہ سب فراڈ ہے، اس سب کے پیچھے ایک چہرہ ہے جس کو جلد ایکسپوز کریں گے۔