ملک میں مہنگائی کا پارہ پھر ہائی ہونے لگا،ایک ہفتے میں اضافہ ریکارڈ

 
0
175

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ واراعدادوشمار جاری کردیے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.70فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 28.55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 10اشیا سستی،17کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ ایک ہفتے میں24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران ٹماٹر42فیصد اور پیاز کی قیمت میں8.70فیصد اضافہ ہوا، آلو4.79فیصد اور گندم کا آٹا4 فیصد مہنگا ہوا۔

گڑ 4 فیصد اور چینی کے دام3.48 فیصد بڑھ گئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈیزل2.95فیصد ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی، چکن، انڈے، مسور، مونگ اور دال چنا بھی سستی ہوئی۔ دوسری جانب سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا122 فیصد، چائے102 فیصد جبکہ چاول77 فیصد، آلو کے نرخ 69فیصد بڑھ گئے۔