پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر محمد ہمایوں خان کے زیر صدارت رکنیت سازی مہم کے حوالے سے ضلعی صدور کا اجلاس

 
0
342

ہر یوسی کی سطح پر کیمپ قائم اور ارکان کو سمارٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے: خطاب

پشاور، اپریل  18 (ٹی این ایس):  اجلاس میں  ہمایوں خان نے رکنیت سازی مہم تحصیل وارڈ یونین  کونسل کی سطح پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکنیت سازی مہم کے حوالے سے ہر یوسی کی سطح پر کیمپ قائم کئے جائیں۔

محمد ہمایوں خان  نے کہا کہ پارٹی ممبر شپ حاصل کرنے کے لئے کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے،رکنیت سازی مہم سانیٹفک انداز میں  نادرا کے ذریعے فارم پر کئے جائیں گے اورہر رکن کو پارٹی کی طرف سے سمارٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کے پی میں ریکارڈ رکنیت سازی مہم آئندہ الیکشن میں اہم فیصلہ کرئیگی، بلاول بھٹو زرداری نے قیادت سنبھالنے کے بعد قوم کو  نئی جہت دی ہے۔