اماراتی افواج نے یمن میں دھماکہ خیز مواد لے جانے والا طیارہ روک لیا

 
0
328

ابو ظہبی ، اپریل 18(ٹی این ایس):اماراتی افواج نے یمن میں دھماکہ خیز مواد لے جانے والا طیارہ روک لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن میں اماراتی افواج نے دھماکہ خیز مواد لے جانے والا طیارہ روک لیا۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ یمن میں اماراتی افواج نے ایرانی ساختہ طیارہ قاصف 1روکا ہے جو بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد لے جارہاتھا۔ امارات کے راڈار میں طیارے کا انکشاف ہوا تو فوری طور پر طیارے پر قابو پالیا گیا۔طیارہ یمن کی دستوری حکومت کی فوج کے زیر کنٹرول علاقہ کے قریب تھا اور مسلح ملیشیا کو دھماکہ خیز مواد پہنچا رہا تھا۔