اسلام آباد ،جعلی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، 1ہزار لیٹر شراب برآمد

 
0
798

اسلام آباد اگست 16(ٹی این ایس):پاکستان کے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے سواں گارڈن میں پولیس کی کارروائی جعلی شراب بنانے والی فیکٹری سے  بھاری تعدادمیں شراب کی بوتلیں اور دیگر  نشہ آور سامان  برآمد کر لیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق بروز منگل  اسلام آباد  تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سواں گارڈن  کے ایچ بلاک میں پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن  یونٹ نےجعلی  شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ  مارا، کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے  1ہزار لیٹر سے زائد شراب اور دیگر نشہ آور  سامان قبضے میں کر  لیا گیا۔کامیاب آپریشن پر ایس ایس پی  ساجد  کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش اور انعامات دینے اعلان ۔