اسلام آباد(ٹی این ایس) نیب کا کارروائیوں کیلئے انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

 
0
89

نیب نے ملک بھر میں کارروائیوں کے کے لئے انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے لئے بریگیڈیئر سطح کے ریٹائرڈ افسران بھرتی کئے جائیں گے۔نیب نے کارروائیوں کیلئے انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر سطح کے ریٹائرڈافسران بھرتی کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ریجنل بیوروزمیں جونیئرایکسپرٹ بھرتی کئے جائیں گے، اور نیب کا انٹیلی جنس ونگ ملک بھر میں کارروائیاں کرے گا۔

اس سے قبل 21 ستمبر کو نیب نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا تھا، اور اس حوالے سے چیئرمین نیب کی منظوری سے خط بھی لکھا تھا۔ نیب نے اپنے خط میں اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگے تھے۔نیب حکام کے مطابق نیب میں تمام خالی آسامیوں پرفوری تقرریاں کردی جائیں گی، اور ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدوں پر مستقل افسران کا تقرر کردیا جائے گا، حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے