اسلام آباد دسمبر 20(ٹی این ایس)صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر ملک نعیم اعوان ہمارے پرانے ساتھی تھے ،ان کی وفات سے پارٹی ایک نظریاتی کارکن سے محروم ہوگئی ہے،خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ۔ بدھ کو پنجاب ہاؤس میں سابق وفاقی وزیر ملک نعیم اعوان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی گئی ۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی توجہ ان کے دیرینہ ساتھی سابق وفاقی وزیر ملک نعیم خان پدھراڑ کی وفات کی طرف دلائی تھی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک نعیم اعوان میرے دیرینہ ساتھی تھے مگر بیماری نے انہیں عوام کی خدمت کا کم موقع دیا۔ اس موقع پر عبدالرزاق جامی نے نعتیہ اور عارفانہ کلام پیش کیا اور پھر ملک نعیم اعوان کی بخشش کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ ملک نعیم اعوان معروف بیورو کریٹ وفاقی سیکرٹری طاہر سرفراز اعوان کے ماموں تھے۔