راولپنڈی(ٹی این ایس) 12 سال سے روپوش تھانہ پیرودھائی کا عدالتی اشتہاری پٹرولنگ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

 
0
116

تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی چکری روڈ قائداعظم کالونی کے Asi طلعت محمود نے چوکی انچارج کی زیر نگرانی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوے دوران چیکنگ ایک مشکوک شخص مسمی حامد خان ولد رحیم خان سکنہ کیرج فیکٹری سلطان آباد راولپنڈی شناختی کارڈ کو چیک کیا جو کہ مقدمہ نمبر 522 مورخہ 18/10/2011 تھانہ پیرودہائی راولپنڈی کا مفرور عدالتی اشتہاری معلوم ھوا جس کوحسب ضابطہ گرفتار کر کے تھانہ دھمیال میں بند کیا گیا۔ 12 سال سے بھاگے ہوئے اشتہاری کی گرفتاری پر
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب PHP راؤ عبد الکریم صاحب اور۔ایس۔ایس۔پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی چوہدری ذولفقار علی کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر طلعت محمود اور پولیس ٹیم کو شاباش ۔