ہری پور (ٹی این ایس) ملگری وکیلان ڈسٹرکٹ بار ہری پور کی تنظیم سازی

 
0
96

، ملک فیصل محمود ایڈووکیٹ صدر، اللہ یار خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ملگری وکیلان کے صوبائی صدر احمد فاروق خٹک، جنرل سیکرٹری زر بادشاہ وائس چیئرمین کے پی بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کابینہ کو مبارکباد، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار میں ملگری وکیلان کی تنظیم سازی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی صدر ملگری وکیلان احمد فاروق خٹک کے علاؤہ ملک خالقداد، قاضی عارف لطیف اور ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر ملگری وکیلان ڈسٹرکٹ بار کی تنظیم سازی کی گئی جس میں ملک فیصل محمود ایڈووکیٹ صدر، اللہ یار خان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، ملک عادل منظور نائب صدر اور قاضی عمار اعجاز ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ دیگر عہدیداراوں کا جلد انتخاب کیا جائے گا اس موقع پر صوبائی صدر ملگری وکیلان احمد فاروق خٹک ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہری پور ملگری وکیلان ڈسٹرکٹ بار کی تنظیم سازی خوش آئند ہے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ملگری وکیلان وکلاء کی فلاح و بہبود اور غریب لوگوں کی مدد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انھوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں ملگری وکیلان کو فعال کریں گے…..