اسلام آباد (ٹی این ایس) جانبدار وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے سیکرٹریز کو عہدے سے ہٹانے کا کیس،فیصلہ کل

 
0
96

حکومت میں جانبدار وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے سیکرٹریز کو عہدے سے ہٹانے کا کیس،الیکشن کمیشن درخواست پر محفوظ فیصلہ کل سنائے گا،الیکشن کمیشن میں درخواست ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد، مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی درخواست کی تھی۔درخواست میں استدعاء کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ سابق وزیر اعظم کے سیکرٹری رہے، آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہونا چاہیے،الیکشن کمیشن نے درخواست پر 10 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیاتھا۔