ایس ایس پی اسلام آباد کی طرف نشے میں دھت ہو کر لڑائی جھگڑا کرنے والے پولیس اہلکار معطل

 
0
3951

اسلام آباداگست17(ٹی این ایس) ایس ایس پی ساجد کیانی نے نشے میں دھت ہو کر لڑائی جھگڑا کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر کے ایس پی سٹی شیخ زبیر احمد کو انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ ہومی سائیڈ یونٹ میں تعینات انسپکٹر شوکت تھابل اور سب انسپکٹر سیف کو شکایات پر معطل کر دیا۔ تھانہ مارگلہ کے ہیڈ کانسٹیبل عرفان نے ایف سکس ٹو کچی آبادی سو کوارٹرمیں شراب پینے کے بعد حالت غیر ہو نے پر اپنے ہی دوستوں سے لڑتے جھگڑتے ہوئے اہل علاقہ کو بھی گالم گلوچ کیا تھا ، وردی میں ملبوس اہلکار گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا بعدازاں تھانہ کوہسار پولیس نے معاملہ رفع دفع کر دیا۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کر دیا ہے جبکہ پولیس اہلکار کے خلاف ایس پی سٹی شیخ زبیر احمد کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب حساس ادارکے ایک افسر کی شکایت پر ہومی سائیڈ یونٹ کے سب انسپکٹر سیف کو معطل کر دیا جبکہ انسپکٹر شوکت تھابل کو بیلف سے عدم تعاون کی شکایت پر معطل کر دیا گیا ہے