راولپنڈی(ٹی این ایس) نیوٹاؤن پولیس کی فوری کارروائی

 
0
120

ہولی فیملی ہسپتال سے اغواء ہونے والی ایک دن کی نومولود بچی چند گھنٹوں میں بازیاب،

خاتون سمیت دونوں اغواء کار گرفتار،

ملزمان صائمہ اور بابر بہانے سے شیر خوار بچی کو لے گئے اور ہسپتال سے اغواء کیا،

واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور بچی کی بازیابی کا حکم دیا تھا،

ایس ڈی پی او نیوٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں،

پولیس ٹیموں نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے چند گھنٹوں میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،

نومولود بچی نیوٹاؤن پولیس نے ہسپتال میں فیملی کے حوالے کیا،

نیوٹاؤن پولیس کی فوری کارروائی، بچی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی راول، ڈی ایس پی نیوٹاؤن، ایس ایچ او نیوٹاؤن اور ٹیم کو شاباش،

ملزمان سے تفتیش کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،

خواتین اور بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی