راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی ملک آصف کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ۔ 03 ملزم گرفتار

 
0
64

 ۔ اہل علاقہ کا سی پی او راولپنڈی سمیت ایس ایچ او پھگواڑی کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب جناب محسن نقوی کے وژن اور سی پی راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں ملک آصف SHO تھانہ پھگواڑی مری کا ہمراہ پولیس ٹیم منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش انیس الرحمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 1247 گرام چرس برآمد کر لی پولیس ٹیم نے مزید کاروائی میں مدثر نامی منشیات فروش سے 530 گرام چرس جبکہ ناصر اقبال سے 105 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمے درج کر لئے ۔
علاقہ مکینوں نے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے معاشرے کے ناسوروں کو پابند سلاسل کرنے پر SHO کے جذبے کو سراہا اور CPO راولپنذی کا شکریہ ادا کیا کہ آپ کے احکامات سے پھگواڑی تھانہ کی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف دن رات مصروف عمل ھے