اسلام آباد(ٹی این ایس) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

 
0
77

11 کاروائیوں میں 106 کلو گرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 13ملزمان گرفتار۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 504 گرام ہیروئن برآمد۔

وہاڑی کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-771 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 18 گرام ویڈ برآمد۔

اے این ایف کی لاہور ڈی ایچ اے اور عسکری 10 میں دو کاروائیاں۔

تین گاڑیوں سے مجموعی طور پر 7 کلو ہیروئن اور 940 گرام کوکین برآمد۔

دورانِ کاروائی لاہور اور شیخوپورہ کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خیبر کے رہائشی مسافر سے 500 گرام آئس برآمد۔

ملزم پرواز نمبر QR -621 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

فیصل آباد ایئرپورٹ پر پرواز نمبر GF-791 کے ذریعے بحرین جانے والا مسافر گرفتار۔

گوجرانوالہ کا رہائشی ملزم 335 گرام آئس ٹرالی بیگ میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 800 نشہ آور گولیاں برآمد۔

کراچی کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر SV-705 کے ذریعے جدہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

سٹی ریلوے اسٹیشن کراچی پر کوئٹہ اور کراچی کے رہائشی 3 مُلزمان سے 9 کلو کیٹامائن برآمد۔

گورنمنٹ کالج پشاور کے قریب گاڑی سے 57 کلو 600 گرام چرس، 12 کلو افیون، 7 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد۔

دورانِ کاروائی چارسدہ کی رہائشی خاتون سمت ملزم گرفتار۔

برآمدہ منشیات گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 112 آئس بھرے کیپسولز برآمد۔

خیبر کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر QR-601 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

خیبر کے غیر آباد علاقے سے اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلو چرس برآمد۔

ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔