اسلام آباد(ٹی این ایس) نواز شریف کی قانونی ٹیم نے عدالتوں سے ریلیف حاصل کرنے کیلئے تیاریاں مکمل

 
0
78

مسلم لیگ( ن) کے قائدمیاں نوازشریف کی قانونی ٹیم نے مختلف مقدمات میں ریلیف حاصل کرنے کے لیے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

پیر کواسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں ایک ساتھ پانچ درخواستیں دائرکیے جانے کاامکان ہے، ان درخواستوں میں ایون فیلڈکیس ،فلیگ شپ کیس ،العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس،توشہ خانہ کیس سمیت دیگرمقدمات شامل ہیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ تینوں مقدمات میں ریلیف لینے کے لیے جوقانونی تیاریاں کی گئی ہیں ان سے ریلیف ملنے کے قوی امکانات ہیں،قومی احتساب بیورو(نیب)کسی بھی مقدمے میں نوازشریف کے خلا ف کوئی بھی شواہداوردیگردلائل دینے سے معذرت کرنے کی پالیسی اختیارکرے گا۔

مسلم لیگ ن کے لائرونگ کے قریبی ذرائع کاکہناہے کہ میاں نوازشریف کی تاحیات نااہلی کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کے لیے قانونی پہلوئوں بارے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ تمام درخواستیں تیارکرلی گئی ہیں ان درخواستوں کو16رکنی وکلاء پینل اعظم نزیر تارڑ کی سربراہی میں دیکھ رہاہے۔اس کے حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ سینئرقانون دانوں سے بھی مشاورت کی گئی ہے ،نوازشریف کے سابقہ وکیل خواجہ حارث سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔