راولپنڈی(ٹی این ایس)وارث خان پولیس کی کارروائی،پاک-ساؤتھ افریقہ کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والا بکی ساتھی سمیت گرفتار

 
0
83

وارث خان پولیس کی کارروائی،پاک-ساؤتھ افریقہ کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والا بکی ساتھی سمیت گرفتار،ملزمانایپ کے ذریعے مخصوص گاہکوں کے ساتھ آن لائن جوا کھیل رہے تھے، ملزمان کے قبضہ سے جوا پر لگی رقم 20500 روپے، 04 موبائل فون، 06 ٹیلی فون سیٹ برآمد، ملزمان سے کمپیوٹر لیپ ٹاپ، ایل سی ڈیز، کھاتوں کے رجسٹر بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پاک -ساؤتھ افریقہ کرکٹ میچ پر جواء کھیلنے والے بکی کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزما ن میں اکرام اور ناصر کے شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے جوا پر لگی رقم 20500 روپے، 04 موبائل فون، 06 ٹیلی فون سیٹ، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ایل سی ڈیز، کھاتوں کے رجسٹر برآمد ہوئے، ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دیگر میچوں پر بھی جوا کھیلتے تھے،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔