بھارت(ٹی این ایس) بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پاکستان میں دہشت گردی کا بھارتی سوشل میڈیا پر اعتراف

 
0
70

بھارت کی پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش  بے نقاب ہو گئی۔ پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے شواہد سامنے آ گئے ہیں، پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف بھارت کی خفہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی پوسٹس کی صورت میں سامنے آیا پے۔

مودی سرکار کے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے
ذرائع کے مطابق دہشتگرد واقعات کی خبریں سب سے پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نشر کی جاتی ہیں
دہشتگردی واقعات کی خبریں نشر کرنے میں ایکس کے را سے جڑے اکاؤنٹس سرفہرست ہیں
حیران کن طور پر اِن اکاؤنٹس پر دہشتگردی کے واقعات سے پہلے ہی وارننگ دے دی جاتی ہے
میانوالی ایئر پیس حملے کی اطلاع بھی ایک رات پہلے ہی را کے اکاؤنٹ نے دے دی تھی
حملے اور کلیئرنس آپریشن کے دوران یہ اکاؤنٹس ایسی وڈیوز نشر کرتے رہے جو دہشتگردوں کے موبائل سے بنائی گئی تھیں
یہ پروپیگنڈا اکاؤنٹس پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر بھی پیش کرتے ہیں
ذرائع کے مطابق را کے یہ اکاؤنٹس ایک ہی جگہ اور ایک ہی آئی پی ایڈریس سے چلائے جارہے ہیں، اِن اکاؤنٹس کو معلومات بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی راء پہنچاتی ہے،26 اکتوبر کو وادی نیلم سے 5 شہریوں کے اغواء کو آپریشن کا رنگ دے کر انہی اکاؤنٹس سے نشر کیا گیا ۔28 اکتوبر کو وادی تیراہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی بھی پہلی اطلاع انہی را کے اکاؤنٹ سے دی گئی تھی،4 اکتوبر کو اِن اکاؤنٹس سے ایشیا کے دو ممالک میں جنگ کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے ،5 نومبر کو را کے اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا کہ پاک فوج نے کشمیر میں سول آبادی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،26 اکتوبر کو ظفروال سیکٹر میں سیز فائر خلاف ورزی کی وارننگ پہلے ہی انہی بدنام زمانہ اکاؤنٹ سے دی جاچکی تھی،21 اکتوبر کو دعویٰ کیا گیا کہ 2 ہزار پاکستانی فوجی غزہ پہنچ چکے ہیں،13 ستمبر کو اننت ناگ میں ہونے والے حملے کا ملبہ بھی اِن اکاؤنٹس سے پاکستان پر ڈالا گیا ،6 ستمبر کو طورخم بارڈر پر ہونے والی فائرنگ کو اِن پروپیگنڈا اکاؤنٹ نے جنگ بنا کر پیش کیا۔
دونوں اکاؤنٹس بے بنیاد اور من گھڑت آپریشنز کی خبریں دے کر مودی کے جنگی جنون کا ایندھن بنتے ہیں
دونوں اکاؤنٹس سے دہشتگردی کے حملوں کی اطلاع، تصاویر اور وڈیوز شیئر ہونا ان کے ایک عام شہری کے اکاؤنٹ ہونے پر سوالیہ نشان ہے،
یہ جھوٹے اور فیک ناموں کے ساتھ بنائے گئے ایکس اکاؤنٹس مودی سرکار اور بھارتی ایجنسی راء کے اوچھے ہتھیار ہیں، تجزیہ نگار

تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ہندوستان دنیا میں پہلے ہی پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن کا گڑھ بن چکا ہے،
ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹس پہلے ہی ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا چکی ہیں،
را کے ان پروپیگنڈا اکاؤنٹس کا مقصد جھوٹ اور فریب سے عوام میں ہیجان پیدا کرنا اور انتشار کو ہوا دینا ہے،
ان را سے جڑے فیک اکاؤنٹس کو کچھ باہر بیٹھے ہُوئے پاکستان مخالف بھگوڑے اور چند ملک میں بیٹھے عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔