اسلام آباد(ٹی این ایس) کون ہونگے نئے وزیراعلی خیبرپختونخوا؟

 
0
70

نئے وزیراعلی خیبرپختونخواکے لیے جسٹس رہٹائرڈ ارشد حسین شاہ کو نامزد کر دیا گیا، سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اعظم خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے


تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرام درانی کے درمیان پشاور میں ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے نام پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران جسٹس ( ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے اور انہیں کے پی کا نگران وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔
جسٹس ( ر ) ارشد حسین شاہ کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے ، وہ پشاورہائی کورٹ میں جج اور گلگت بلتستان کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے تھے۔