اسلام آباد(ٹی این ایس) معروف یوٹیوبر علیزہ سحر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

 
0
75

معروف ٹک ٹاکر ویوٹیوبر علیزہ سحر نے غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شادی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ علیزہ سحر کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کا حصہ بنی رہی تھی،ویڈیو میں علیزے سحر ویڈیو کال کے دوران اُس شخص کی نامناسب فرمائش پوری کرتی نظر آئیں،
ویڈیو کال پر بات کرنے کے بعد اُس شخص نے علیزہ سحر کی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل کردی ،جس پر صارفین کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا کہ یہ علیزے نے خود ہی اپنی ویڈیو لیک کروائی ہے۔
ویڈیو لیک ہونے کے بعداب علیزہ سحر نے شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں،انکی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں،علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی ہے۔
علیزے سحر کی شادی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے،کچھ صارفین نے انکے شوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ صرف پیسوں کے لیے شادی کی ہے
ایک صارف نےکہا کہ جو کچھ بھی ہوا اُسے بھلا کر ایک نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہیے۔
دوسری جانب حاصل پور کی رہائشی ٹک ٹاکر علیزےسحر نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ جدید اسلحہ کی نمائش کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
علیزے سحر نے شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ جدید اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
شوشل میڈیا پرجدیداسلحے کی نمائش قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے یہ کھلا چیلنج ہے، شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تو پولیس بھی حرکت میں آئی ۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق شادی کے دوسرے دن پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا تھا بعدازاں علیزے سحر کی جانب سے اسلحہ کا لائسنس دکھانے پر انہیں رہا کردیا گیا ۔