کراچی(ٹی این ایس) اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا

 
0
80

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی رہی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس پہلی بار 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1192 پوائنٹس اضافے سے 56 ہزار 583 کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 11 ہزار 32 پوائنٹس کے اضافے سے 56 ہزار 523 پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 1129 پوائنٹس اضافے سے 55 ہزار 391 پر بند ہوا تھا۔