راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ آراے بازار طارق محمود کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی

 
0
70

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ آراے بازار طارق محمود کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی، ایک ہفتہ قبل ڈکیتی کے دوران شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے 03 ڈاکو گرفتار، ملزمان قبل ازیں اسلحہ، منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات کے دوران فائرنگ کر کے شہری فہیم اختر کو زخمی کر دیا تھا، شہری موٹر سائیکل پر دودھ بیچنے کا کام کرتا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، آر اے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے03ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ڈاکوؤں میں فیاض سلیمان عرف کاکا، نعمان خان اور عمر شامل ہیں،ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزمان قبل ازیں اسلحہ، منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے، سنگین واردات میں ملوث ڈاکوؤں کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی کینٹ اور آراے بازار پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔