راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی،03رکنی بابر ڈکیت گینگ گرفتار،مسروقہ رقم 90ہزارروپے، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس نے کاروائی کرتے ہوئے 03رکنی بابر ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں بابر خان، عمر خان اور حسان شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 90ہزارروپے، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمد گی کا تحرک کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔