ہری پور (ٹی این ایس)منسٹری اف ہیومن رائٹس لاء اینڈ جسٹس اسلام اباد اور ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کونسل کا مشترکہ اگاہی سمینار تقریب

 
0
1931

ہری پور: منسٹری اف ہیومن رائٹس لاء اینڈ جسٹس اسلام اباد اور ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کونسل کا مشترکہ اگاہی سمینار تقریب کے معمان خصوصی احسن نواز ایڈوکیٹ ڈپٹی ڈائریکٹرتھے جبکہ صدارت طاہر خان ترین ایڈوکیٹ نے کی تقریب کی اوپننگ خادم انسانیت ملک محمد یونس کیٹھوال اعوان نے کی اس موقع پر منسٹری اف ہیومن رائٹس کے سپوکس پرسن احسن نواز ایڈوکیٹ نے بنیادی انسانی حقوق کے قوانین پر بریفنگ دیتے ہوۓ جن میں چالڈ رائٹس چالڈ پروٹیکشن چالڈ جبری مشقت چالڈ ایبیوز ویمن پروٹیکشن ۔گینگ ریپ خواتین کی
وراثت سے محرومی پبلک کے حقوق اور سٹیٹ کی ذمہ داریاں
ہیلپ لائن فوری ہنگامی ریلیف کے لیۓ منسٹری اف ہیومن رائٹس نے قائم کی مظلوم کی دادرسی کے لیۓ نا انصافی کی صورت میں اس ہیلپ لائن سے جسکا نمبر 1099 ہے فوری ریلیف دیا جاتاہے کوئ بھی شخص چاۓ وہ کسی بڑے انتظامی عہدے پر یا سول سوسائٹی سے تعلق رکھتا ھو وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا اس لیے مظلوموں کی داد رسی کے لیے منسٹری بڑا فعال کردار ادا کر رہی اس سمینار کا اہتمام ایچ ار پی ڈی سی لائر فورم کے صدر طاہر خان ترین نے کیا جبکہ معمانوں کا شکریہ لائر فورم کے سنیئر نائب صدر نعیم خان ترین ایڈوکیٹ نے ادا کیا تقریب میں وکلاء میڈیا کے ریاست خان ایچ ار پی ڈی سی کے چوہدری مقبول احمد ادریس اعوان ا یڈوکیٹ
افتاب اعوان قاضی حبیب الرحمن فیاض خان دلزاک جمیل خان راجہ اصف بابر مغل ماجد مغل حنا نعیم شاہین کاظمی رضوانہ بی بی روبینہ شاہین شگفتہ عباسی شامل ہیں اس موقع پر ایچ ار پی ڈی سی نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوۓ کہا کہ کوئ بھی ملک اور قوم اسوقت تک ترقی نہیں کر سکتا جسوقت تک اس ملک میں انصاف کا بول بالا نہ ھو ھمارے ملک کو نا انصافی دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جو اللہ کے ہاں بڑا جرم ہے حکمرانوں اور ریاستی اداروں کو اپنی اصلاح کرنی ھو گی ورنہ اللہ کی بے اواز لاٹھی انہیں صفحہ ہستی سے مٹا دے گی