ہری پور(ٹی این ایس) تھانہ حطار پولیس کا امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد

 
0
169

 ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں امن و امان کی سورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ حطار میاں لیاقت نے ہمراہ نفری پولیس لیڈی پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا دوران سرچ 70/75 گھروں کی چیکنگ کے دوران 03 بندوق ،03پستول اور مختلف بور کے 93 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا ۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت 01 اور 02 مشتبہ کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی ۔