راولپنڈی(ٹی این ٰایس) تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کی سرعام دہشت گردی۔

 
0
148

راولپنڈی

تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کی سرعام دہشت گردی۔ فیصل نامی بندہ جو کہ تھانہ نصیر آباد میں ملازم ہے اپنی سابقہ بیوی کے گھر پہ اپنے پولیس اہلکاروں سمیت رات کو 3 بجے حملہ کردیا۔ 3 گھنٹے پولیس پورے محلے پہ فائرنگ کرتی رہی۔ جو بھی محلے والا باہر نکلتا فیصل کے ساتھی پولیس والے اس پہ سیدھی گولیاں چلا دیتے اور فیصل اپنے سسرال کے گھر پہ فائرنگ کرتا رہا۔ 15 پہ متعدد بار اہل محلہ کالز کرتا رہا مگر کوئی بھی سرکاری محکمہ مدد کو نہ آیا ویڈیو میں فائرنگ کرتے پولیس اہلکار صاف نظر آرہے ہیں۔ پاکستان ایک جنگل بن چکا ہے جس کے ہاتھ میں بندوق ہوگی وہ کہیں بھی دہشت گردی شروع کرسکتا ہے۔
ہمارا آئی جی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کے SHO سمیت پورے تھانہ کے عملہ پہ دہشت گردی کی دفعہ لگا کر فوری گرفتار کیا جائے۔ بصورت دیگر ہم اہل محلہ اپنی حفاظت کیلئے مصریال روڈ پشاور روڈ بلاک کریں گے اور جب تک تھانہ نصیر آباد عملہ گرفتار نہیں ہوگا روڈ نہیں کھولا جائے گا۔